مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران اور آئي اے ای اے کے درمیان اتفاق رائے کو اہم قراردیا ہے انھوں نےکہا ہے کہ اگر صداقت سے کام لیا جائے تو ایٹمی معاملہ حل ہوجائے گا ڈاکٹر لاریجانی نے ایرانی ٹی وی پر مصاحبے کے دوران آئی اے ای اے کے آج کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم یہ ہے کہ آئی اے ای اے کے البرادعی اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےسربراہ خاویر سولانا کے ایرانی ماہرین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں جو معقول راستہ پیدا ہوا ہے وہ بند نہ ہو ۔لاریجانی نے کہاکہ یورپی امریکیوں کی اہم ترین علاقائی مسائل میں جانبداری اور ہٹ دھرمی سے تنگ آچکے ہیں لہذاوہ اپنے قومی مفادات کو بچانےکی کوشش کررہے ہیں علی لاریجانی نے کہا کہ آئی اے ای اے نیز یورپی فریق کے ساتھ ہمارا سمجہوتہ ہو چکا ہے لیکن امریکی مسائل کو حل نہیں ہونے دینا چاہتے اس لیے وہ مذاکرات میں روڑے اٹکا رہے ہیں
لاریجانی
لاریجانی نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اتفاق رائے کو اہم قرار دیا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران اور آئي اے ای اے کے درمیان اتفاق رائے کو اہم قراردیا ہے
News ID 549932
آپ کا تبصرہ